اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کے اقتدار کا سفر دیمک زدہ لاٹھیوں سے شروع ہوا جو مینڈیٹ کی مانند اندر سے کھوکھلی تھیں ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب بھلے آپ ووٹ چوری سے آئے تھے لیکن کاش آپ بد ترین گناہ تہمت ، گالیوں اور الزام تراشی کی بجائے مخلوق خدا کی بنیادی ضروریات آٹا ، چینی ، گیس ، دوائی ، کھاد کے بارے میں سوچتے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتنے بڑے اخلاقی معیار بنا کر آپ پاتال میں اتر گئے۔ ساڑھے تین سال آپ لوگوں کی رائے، لوگوں کے ضمیر کی آواز کو چوری کرکے امیر سلطنت کہلائے ۔
تبصرے بند ہیں.