اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی اہم اجلاس جاری ہے جس میں پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کرنے سے متعلق پارٹی رہنماﺅں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اہم اجلاس میں سینئر پارٹی قیادت اور وفاقی وزراءشریک ہیں جبکہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کو اتحادی جماعتوں کیساتھ رابطوں اور پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ساتھ حکومتی وفد کی ملاقات سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کے پیش نظر صورتحال پر غور کرنے کے علا وہ وزیراعظم پاکستان پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر پارٹی رہنماﺅں کو اعتماد میں لیں گے۔
تبصرے بند ہیں.