چوہدری پرویز الہٰی نے’’ وزارت اعلیٰ کی ٹرین مس ‘‘کر دی ،زرداری کا دبنگ اعلان

63

لاہور:مفاہمت کے بادشاہ آصف علی زرداری نے چوہدری پرویز الہٰی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ پنجاب بنانےکیلئےدیرہوچکی ہے،ان کے پاس وزارت اعلیٰ کیلئے نمبرزنہیں،وہ ہمارے پاس ہیں،ہم اپنی مرضی کے ساتھ پنجاب کی حکومت کےممبران بنائیں گے۔

 

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہا سیاسی لوگوں کا آپس میں رابطہ رہتا ہے ،ملک جن حالات کا شکار ہےاس میں مل کر اسےبچانے کی کوشش کرنا ہوگی،اسی لئے چوہدری برادران سے بات کی تھی کہ ملک کو مشکل سے نکالناچاہتےہیں،رات وہ ہمیں مبارکباد دے کر جاتے ہیں اورصبح کہیں اور نکل جاتےہیں۔

 

آصف زرداری نے مزید کہا ایم کیو ایم سے بھی بات چیت چل رہی ہے،انہوں نے بھی وعدے کئےہیں،وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ بھی ان سے رابطے میں ہے،امید ہے ایم کیو ایم سے بھی معاملات بہتر ہو جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.