اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چودھری برادران میں بغاوت کی خبریں غلط ہیں، چودھری شجاعت کا فیصلہ برقرار رہے گا۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے یہ رات کے جلسے نےثابت کیا ہے،حتمی فیصلہ 3 تاریخ کو ہوگا اور فیصلہ آخری گھنٹے تک جائے گا، آخری گیند تک عمران خان کھیلیں گے۔جنہوں نےعالمی طاقتوں کے مال کھائے ہیں انہیں شکست ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہیں، میں خود الیکشن کا حامی ہوں، الیکشن جلد ہونے چاہییں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد سے کنٹینرہٹادیئے گئے،تمام راستے کلیئر ہیں، تمام اداروں کے بہیت مشکور ہیں، مختلف صوبوں سے آئی ہوئی پولیس کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تمام معاملات خوش اسلوبی سے نمٹ گئے، وزارت داخلہ اس ماہ بہت زیادہ مصروف رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.