سپیریئر یونیورسٹی  کا پانچواں کانووکیشن ، گورنر پنجاب،پروفیسر ڈاکٹر چودھری  عبد الرحمان ، ڈاکٹر سمیرا رحمان  کی  خصوصی شرکت

25

لاہور :سپیریئر یونیورسٹی کے زیر اہتمام سالانہ پانچویں کانووکیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں   چانسلر سپیریئر یونیورسٹی و گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے   ریکٹر سپیرئیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان کی کاوش کو  خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اسٹار قرار دیا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ  ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بھی ڈاکٹر صاحبہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُن کے تجویز کر دہ تعلیمی منشور کو جامعات میں رائج کرنے کی سفارش کی ہے۔

چیئرمین سپیرئیر گروپ  پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نےکانووکیشن سے خطاب میں کہا ہمارا  نعرہ ہے’’  ہماری  یونیورسٹی بیروزگاروں کی فیکٹری نہیں ہو گی ، ہم نے بچوں کو سکھایا کہ ویژن بڑا کریں اور خواب دیکھیں،انہوں نے کہا ہم ہیومن ریسورس کو ہیومن کیپٹل میں بدل رہےہیں ، محنت سے آدمی آگے جاتا ہے ، سپیریئریونیوسٹی پاکستان کو معاشی مضبوط بنانے کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے ۔

ملک  کے ممتاز تعلیمی ادارے سپیریئر یونیورسٹی کے پانچویں کانووکیشن   میں  مختلف ڈسپلن کے 2200 سے زائدطلباء وطالبات میں ڈگریاں تقسیم کی   گئیں ، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کامیاب طلبہ و طالبات کو میڈلز سے نوازا۔

تبصرے بند ہیں.