چین نے دوبارہ 90لاکھ والی آبادی میں لاک ڈاؤن لگا دیا

27

بیجنگ :کورونا کیسز میں اضافے کے باعث چین میں 90 لاکھ کی آبادی والے شمالی شہر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ۔

حکام کی جانب سے چینگ چَن شہر میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،صرف ضرورت کی اشیا لینے کے لیے گھر کا ایک فرد2 دن کے بعد باہر جا سکتا ہے۔

تمام شہریوں کو وقفوں سے تین مرتبہ ٹیسٹ کروانا ہوگا،اس کے علاوہ غیر ضروری کاروباری مراکز ، اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔شہر میں حالیہ دنوں میں 78 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.