وزیراعظم کے دورہ روس سے امریکا ناراض؟ نیشنل بینک کو 9 ارب 70 کروڑ روپے جرمانہ

148

 

اسلام آباد:کیا امریکا وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے ناراض ہے؟  امریکا نےنیشنل بینک آف پاکستان پر 5 کروڑ 50لاکھ ڈالر (9 ارب 70 کروڑ روپے) جرمانہ کردیا ہے۔ یہ جرمانہ عین اس موقع پر کیا گیا جب وزیراعظم روس کے دوورے پر موجود تھے۔

 

امریکی فیڈرل ریزور کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان کو جرمانہ اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر کیا گیا ہے۔

 

 

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل ریزور منی لانڈرنگ روکنے کے حوالے سے قوانین پر عملدر آمد کرانے کے لیے پرعزم ہے ۔

 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے روس کا اس وقت دورہ کیا ہے جب روس نے یوکرائن پر حملہ کیا ہے ۔امریکی اور مغربی ممالک یوکرائن کے ساتھ اور امریکا کے خلاف ہیں۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے روس کے دورے پر امریکا ناراض ہے جس کی وجہ سے نیشنل بینک کو جرمانہ کیا گیا ہے۔

 

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اگرچہ اس معاملے کی تحقیقات کافی عرصے سے ہو رہی تھیں لیکن عین اس مو قع پر فیصلہ آنا جب وزیر اعظم کی پیوٹن سے ملاقات جاری تھی یہ ظاہر کرتا ہے کہ کہیں نہ کہیں اس معاملے کا وزیر اعظم کے دورے سے تعلق ہے۔

تبصرے بند ہیں.