اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے دورہ روس سے پہلے پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے پارٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر اقدامات کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں عوامی رابطہ مہم کو آگے بڑھانے پر مختلف تجاویز سمیت وزیراعظم کے مزید شہروں میں جلسوں سے متعلق مشاورت بھی کی جائے گی۔اجلاس میں دیگر امور کیساتھ ساتھ اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیاجائے گا۔
تبصرے بند ہیں.