پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

75

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ رحمان ملک کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔

 

رحمان ملک  کو کورونا کے باعث اسلام آباد کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے اظہار افسوس کیا۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کہتے ہیں رحمان ملک ہمارے دوست، بھائی ، ساتھی اور ایک بہترین رہنما تھے۔

 

خیال رہے کہ سینیٹر رحمان ملک12 دسمبر 1951  کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ 25 مارچ 2008 سے 16 مارچ 2013 تک وزیر داخلہ رہے۔ سیاست میں آنے سے قبل ایف آئی اے میں خدمات انجام دیتے رہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے بے نظیر بھٹو کے چیف سکیورٹی آفیسر کے فرائض بھی نبھائے۔

تبصرے بند ہیں.