کراچی: معروف گلوکار عاطف اسلم نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کے لیے فیشن ایبل لباس پہنانے پر اہلیہ سارا بھروانا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خوبصورت ترین ’بیوی’ قرار دیا ہے۔
مداحوں کی جانب سے اپنے لباس کی تعریفیں کیے جانے کے بعد گلوکار نے انسٹاگرام کے ذریعے انکشاف کیا کہ ان کے اسٹائل کے پیچھے ان کی اہلیہ سارہ بھروانا کا ہاتھ ہے۔گلوکار نے اہلیہ کے فیشن سینس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں معلوم تھا کہ ان کی اہلیہ کا فیشن سینس ہمیشہ سے ہی لاجواب تھا۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب کیساتھ ہوا جس دوران سٹیڈیم روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ پیراٹروپرز نے طیارے سے چھلانگ لگانے کا زبردست مظاہرہ کیا اور پی ایس ایل کا آفیشل ٹریک گانے والے عاطف اسلم نے تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔
تقریب کے دوران پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی شاندار فتوحات کی جھلکیاں دکھائی گئیں اور دنیائے کرکٹ کے افق پر جگمگانے والے پاکستانی ستاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشنز میں رونماءہونے والے دلچسپ لمحات کی جھلکیاں بھی شائقین کرکٹ کیلئے پیش کی گئیں۔
بعد ازاں تین پیراٹروپرز نے آسمان سے چھلانگ لگائی اور نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اترنے کا زبردست مظاہرہ کیا اور وہاں موجود شائقین کرکٹ نے تالیوں کی گونج میں ان کا بھرپور استقبال کیا جس کے بعد معروف گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگایا۔
تبصرے بند ہیں.