بیٹی کو تھپڑ کیوں مارا؟ فوجی جوان نے سکول ٹیچر کو گولی ماردی

210

 

نئی دہلی :بھارت میں فوجی جوان نے بیٹی سے ڈانٹ ڈپٹ کرنے اورتھپڑ مارنے پر اسکول ٹیچر کو گولی ماری جو اس کی بیوی کے بازو میں لگی۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان کے علاقے کنواڈا میں فوجی جوان نے پرائیویٹ سکول کے ٹیچر کو بیٹی کو تھپڑ مارنے پر گولی ماردی ۔ گولی ٹیچرکے بالوں کو چھوتے ہوئے اس کی بیوی کے بازو میں لگی۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوجی جوان کو اس کی بیٹی نے شکایت کی تھی کہ ٹیچر نے اس کو ہوم ورک نہ کرنے پر ڈانٹا اور تھپڑ مارا جس پرپپو گجر نامی فوجی سکول پہنچ گیا اور ٹیچر سے جھگڑا کرنے لگا۔

 

ٹیچر کی بیوی اس کو بچانے کے لیے آئی تو فوجی جوان نے فائر کردیا ۔گولی ٹیچر کے بالوں کو چھوتے ہوئے اس کے بیوی  کے بازو میں جالگی۔

 

واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ٹیچر کی اہلیہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.