تعلیمی اداروں میں چھٹیاں جنوری کے آخری ہفتے تک بڑھانے پر غور

425

 

لاہور: پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں جنوری کے آخری ہفتے تک بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق پنجاب میں سردی بڑھنے اور کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے چھٹیوں میں اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔

 

چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ این سی اوسی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.