اسلام آباد : سعودی عرب جانے والا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

56

 

اسلام آباد: اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والا نجی ایئرلائن کا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ طیارے کو ٹیک آف کرتے ہی فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

نیو نیوز کے مطابق سعودی عرب جانے والے نجی ایئرلائن کے طیارے کے کپتان نے فنی خرابی سامنے آنے پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے طیارے کو دوبار لینڈنگ کی اجازت طلب کی ۔

 

ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو فوری طور پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت دیدی جس پر کپتان نے انتہائی مہارت سے طیارے کو لینڈ کروایا ۔

انجینئرز نے نجی طیارے کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے جبکہ طیارہ آج دوبارہ سعودیہ کے لیے روانہ ہوجائے گا۔

 

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کردیا گیا جہاں ان کا ہر طرح سے خیال رکھا جا رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.