لاہور: لاہور میں نیو ایئر نائٹ کی تقاریب کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ کراچی میں بھی نیو ائیر نائٹ کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
نوٹیفیکشین کے مطابق سال نو کے موقع پر نوجوان ہوائی فائرنگ کرتے ہیں ۔ایسے واقعات جانی، سرکاری و نجی املاک کے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر عابد کے مطابق ہوٹلز، شادی ہالز، فارم ہاؤسز اور چھتوں پر نیو ائیر نائٹ کی تقریبات منعقد کرنے پر مکمل پابندی ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اور انتظامیہ نے کسی کو این او سی جاری نہیں کیا۔
دوسری جانب کراچی میں بھی سال نو کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئےنوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تمام چائے خانے ، ریسٹورنٹس ، پیٹرول پمپ رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، مرکزی شاہراؤں پر 10 سے زائد افرادکے جمع ہونے پر پابندی ہوگی, فائرنگ اور آتشبازی کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔
تبصرے بند ہیں.