ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کیلئے بری خبر

415

لاہور: ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کیلئے بری خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے دی گئی ڈیڈلائن آج ختم ہو جائے گی۔

ایڈیشنل ایس پی سٹی ٹریفک پولیس لاہور  شہزاد خان کا کہنا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف کارروائیاں ہونگی۔ انہوں نے بتایا کہ فی الوقت کاروں اور دیگر بڑی گاڑیوں  کے سواروں پر 2 ہزار جرمانہ کیا جارہا ہے جبکہ   ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے موٹر سائیکل سواروں   کو معمولی جرمانے کے ساتھ ساتھ آگاہی بھی دی جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ  لاہور میں   پولیس حکام نے شہریوں کو جلد از جلد لائسنس بنوا کر بھاری جرمانوں سے بچنے کا موقع فراہم کیا تھا جس کیلئے 31 دسمبر تک کی ڈیڈلائن دی گئی تھی کہ اس دوران شہری اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوا لیں۔
ٹریفک پولیس حکام نے شہریوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے چھٹی کے روز بھی ڈرائیونگ لائسنس بنوا نے کا موقع فراہم کیا تھا،اور اتوار کے روز بھی ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز 31 دسمبر تک کھلے رکھے گئے تھے۔تاہم حکام نے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہری جلد از جلد لائسنس بنوائیں، بغیر لائسنس  ڈرائیورز پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.