ٹانک اور میر علی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں 4 جوان شہید

20

ٹانک: سیکیورٹی فورسز کے ٹانک اور میر علی میں دہشتگردوں  کیخلاف آپریشن کے دوران  فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید  ہوگئے، جبکہ2 دہشتگرد بھی ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر میرعلی شمالی وزیرستان اور ٹانک میں آپریشن کیا، جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کے نام سے ہوئی ہے، مبینہ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

 میر علی میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، میر علی میں کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4جوان بھی  شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے حوالدار منور، لکی مروت کےسپاہی ذکاءاللّٰہ، کوہاٹ سے تعلق رکھنے والےسپاہی فرحان اور ایبٹ آباد کے سپاہی شیراز شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.