اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا کل بدھ کے روز سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر غور کرے گی جس میں بجلی کے نرخوں میں 4.33 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔
سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں پانی سے 33.21 فیصد، کوئلے سے 16.26 فیصد، فرنس آئل سے 1.71 فیصد اور ہائی سپیڈ ڈیزل سے 0.29 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔نومبر میں ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی سب سے مہنگی تھی جو 27.20 روپے فی یونٹ تھی اور یہی حال فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کا تھا۔نومبر میں گیس سے بجلی کی پیداوار 12.89 فیصد اور ایل این جی سے 14.25 فیصد رہی۔
یاد رہے کہ رواں ماہ حکومت نے فی یونٹ بجلی 4 روپے 74 پیسے منہگی کی تھی، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت منہگی کی گئی۔صارفین سے اضافہ دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیاجانا تھا۔تاہم اس اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں کیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.