کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

41

 

اسلام آباد:  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخواہ کے میدانی اور بالائی سندھ کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ سردی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کےبعض علاقوں میں بھی  بارش کا امکان ظاہر کیا ہے،کراچی کا درجہ حرارت 15 جبکہ حیدر آباد کا 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب،اسلام آباد،لسبیلہ، خضدار، کراچی اور حیدر آباد میں بارش سے موسم سرد ہوگیا جبکہ خیبر پختو نخوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری ہوئی جس سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا۔لہہ منفی11، گوپس منفی 8،اسکردو میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.