اسلام آباد:زرتاج گل اور امین اسلم کی گلاسکو لڑائی کا واویلا وزیر اعظم ہائوس تک پہنچ گیا ،وزیر اعظم عمران خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف اہم اقدام اُٹھانے کا فیصلہ کر لیا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق زرتاج گل اور ملک امین اسلم کی گلاسکو کانفرنس میں لڑائی کے بے بنیاد الزام کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ذمہ داران کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ،ذرائع کا کہنا ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اپنی حکومت پر پارٹی رکن کے الزامات پر وزیر اعظم نے اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے پبلک اکاونٹ کمیٹی کے ممبران کی تفصیلات مانگ لیں جس کے بعد وزیر اعظم پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ارکان کی فہرست کا خود جائزہ لیں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریاض فتیانہ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی رکنیت بھی خطرے میں پڑ گئی ، ریاض فتیانہ کو پارٹی کی احتساب و انضباطی کمیٹی کی تحقیقات کا بھی سامنا ہے ۔
واضح رہے وزیراعظم نے گزشتہ روز بھی وزراء پر لڑائی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا تھا، وزیر اعظم نے وزراء کو خود آگاہ کیا تھا کہ پاکستان نے کوپ 26 میں شاندار کامیابیاں سمیٹیں ہیں ، وزیر اعظم نے کوپ 26 میں پارٹی کے بعض رہنماؤں کی طرف سے وزراء پر تنقید کو لیگ پولنگ(Leg Pulling) قرار دیا۔
تبصرے بند ہیں.