کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 200 روپے اضافہ ہو گیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قدر 178 روپے اضافے سے ایک لاکھ 5 ہزار 281 روپے ہے۔
زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 96 ہزار 508 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 8 ڈالر کم ہوکر 1786 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔
گزشتہ روز 1200 روپے کمی کے بعد ملک بھر میں 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 22 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کے دام 1028 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 5110 روپے ہے۔
زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 96350 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 1794 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔
تبصرے بند ہیں.