اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دورہ بھارت کی دعوت ٹھکرا دی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دورہ بھارت کی دعوت قبول نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کے غیر قانونی اقدام کو واپس لینے تک بھارتی تقاریب میں شرکت نہیں کروں گا۔
اسپیکر بھارتیہ لوک سبھا نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدسالہ تقریب کا انعقاد 4 دسمبر کو ہو گا جس سے بھارتی صدر اور وزیر اعظم خطاب کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.