پاکستانی ٹیم کو ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کیوں نہیں دی گئی؟ بی سی بی نے وضاحت کر دی

121

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 سیریز کی ٹرافی نہ دینے کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی 20 کی ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دیں گے۔ 
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 سیریز میں بنگلہ دیش کو کلین سوئپ کیا مگر اس کے باوجود اسے ٹرافی نہیں دی گئی جس پر پاکستانی کھلاڑی کافی حیران ہیں تاہم اب اس معاملے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ٹی 20 سیریز کی ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دیں گے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹی 20 سیریز کی فاتح ٹرافی بنگلہ دیشی بورڈ کے سربراہ نے دینی ہے جو ابھی دستیاب نہیں۔ بی سی بی کے ترجمان رابد امام کے مطابق بنگلہ دیشی بورڈ کے سربراہ بائیو سیکیور ببل کا حصہ نہیں تھے اور کورونا پابندیوں کے سبب ٹی 20 ٹرافی پاکستان ٹیم کو نہیں دی گئی۔ 
رابد امام نے کہا کہ دونوں ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر ہی دی جائیں گی کیونکہ بنگلہ دیش بورڈ اور سپانسر ادارے کے افراد بائیو سیکور ببل کا حصہ نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے آخری ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو شکست دے کر حریف کو سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔ 

تبصرے بند ہیں.