کیا ایک دفعہ پھر پٹرول بحران سر اُٹھانے لگا ہے ؟عوام تیار ہو جائے

138

اسلام آباد:پٹرولیم ڈیلرز حضرات نے ایک دفعہ پھر خطرے کی گھنٹی بجادی ،حکومت آخری الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر 25نومبر تک حکومت نے ہمارے جائز مطالبات نہ مانے تو ملک گیر احتجاج شروع کر دینگے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز نے پٹرو لیم مصنوعات پر عائد ڈیلرز مارجن بڑھانے کے خلاف 25 نومبر سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا،پٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایش کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل پر منافع مارجن 85 پیسے فی لیٹر کسی صورت قبول نہیں ،انہوں نے کہا ایک لیٹر پٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے سے زائد منافع مارجن ہمارا حق ہے، ہمارے اخراجات پورے نہیں ہو رہے،خسارے کا کاروبار نہیں کر سکتے۔

پٹرولیم ایسو سی ایشن کا کہنا ہے وزیر توانائی حماد اظہر اور سیکرٹری پٹرولیم نے ہمیں دھوکے میں رکھا،ا ب حکومت کو بتائیں گے کہ احتجاج کیسے ہو تا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.