پاکستان کا ممکنہ” تابکار مواد “قبضے میں لینے کا بھارتی دعویٰ ،سچائی سامنے آگئی

116

اسلام آباد:پاکستان نے ”ممکنہ تابکار مواد“ قبضے میں لینے کے دعوے پر مبنی بھارتی میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس غلط، بے بنیاد، مضحکہ خیز اور ہندوستانی میڈیا کی پاکستان کو بدنام کرنے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی ایک معمول کی چال ہے۔

 

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے بھارتی میڈیا رپورٹس پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان نے ”ممکنہ تابکار مواد“ قبضے میں لینے کے دعوے پر مبنی بھارتی میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس غلط، بے بنیاد، مضحکہ خیز اور ہندوستانی میڈیا کی پاکستان کو بدنام کرنے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی ایک معمول کی چال ہے۔

 

بھارتی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ کراچی پورٹ سے شنگھائی جانے والے تجارتی جہاز پر لدے کنٹینرز میں موندرا پورٹ(Mundra Port) پر بھارتی حکام نے "ممکنہ تابکار مواد ضبط کیا ہے۔

 

ترجمان کے مطابق کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے حکام کے مطابق ”خالی کنٹینرز“ چین کو واپس کیے جا رہے تھے،یہ کنٹینرز پہلے” کے ٹو اور کے تھری“ نیوکلیئر پاور پلانٹس کے لیے چین سے کراچی تک ایندھن کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوتے تھے۔

 

کے ٹو اور کے تھری دونوں نیوکلیئر پاور پلانٹس اور ان پلانٹس میں استعمال ہونے والے ایندھن کی نقل و حرکت انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے safeguards کے تحت ہے۔

 

ان کا کہنا ہے کہ کنٹینرز "خالی” تھے ، کارگو حکام نے شپنگ دستاویزات میں انھیں درست طور پر تابکار مادے سے پاک قرار دیا ہے۔

 

ترجمان کے مطابق بھارتی میڈیا کی جعلی رپورٹنگ مسائل کا ر±خ موڑنے اور ”آئی اے ای اے“ کے محفوظ کردہ جوہری توانائی کے عالمی پروگرام کو بدنام کرنے کی نشاندہی کرتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.