راجہ ہندوستانی فلم میں عامر خان کے ساتھ بوس وکنار کے سین میں کانپ کر رہ گئی تھی ، کرشمہ کپور

742

ممبئی : بھارتی فلموں میں بوس وکنار کے مناظر دیکھ کر فلم بین تو محظوظ ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات ایسی کیفیت اداکاروں کے لئے بھی  مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے ۔ جیساکہ بھارتی فلم ” راجہ ہندوستانی ” میں  کرشمہ کپور عامر خان کے ساتھ ایک رومانوی سین میں کانپ کر رہ گئیں اور دعا کرتی رہیں کہ کب یہ سین مکمل ہوگا۔

فلم کے پچیس سال مکمل ہونے پر اداکارہ کرشمہ کپور نے اس فلم کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلم میرے کیرئیر کی ایک بڑی فلم تھی ۔ عامر خان کے ساتھ بوس وکنار کے مناظر کے بارے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس سین کو فلمانے میں تین دن لگ گئے تھے ۔شوٹنگ کے دوران ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ سین فلم کا سب سے زیادہ ڈسکس ہونے والا سین بن جائے گا ۔

کرشمہ کا کہنا تھا کہ  فروری کے مہینے میں اوٹی میں شام کے چھ سات بجے یہ سین فلمایا گیا تھا اور ٹھنڈ کی وجہ سے میں کانپ گئی تھی ۔ سوچ رہی تھی کہ اس سین کو جلد از جلد شوٹ کرلیا جائے ۔ اس وقت اتنی سردی تھی کہ میں اس سوچ سے باہر ہی نہیں نکلی کہ یہ سین  کب  ختم ہوگا میری آنکھیں بند تھیں اور جب ڈائریکٹر کی ” کٹ ” کی آواز آئی تو میں سمجھ گئی کہ سین اوکے ہوگیا ہے ۔

یاد رہے کہ  بالی وڈ میں سال 1996 میں بننے والی فلم ” راجہ ہندوستانی ” میں عامر خان اور کرشمہ کپور نے لیڈ رول ادا کیا تھا ۔یہ فلم اپنے دور کی بہترین سپرہٹ میوزیکل لواسٹوری فلم قرار پائی ۔ اس فلم کی اسکرپٹ ، ایکٹنگ ، میوزک کے ساتھ ساتھ ڈریس اور اسٹائل سب کچھ اتنا کمال کا تھا کہ فلم کے 25 سال گزرجانے کے باوجود شائقین کے دل و دماغ میں اس فلم کی یادیں تروتازہ ہیں ۔

مشہور فلم ڈائریکٹر دھرمیش درشن نے فلم راجا ہندوستانی میں کرشمہ کپور سے پہلے ایشوریہ رائے کو مرکزی کردار کی آفر کی تھی ان کے انکار کے بعد فلم میں جوہی چاؤلہ کو کاسٹ کرنے کی کوشش کی گئی مگر انہو ں نے بھی انکار کردیا تو بات پوجا بھٹ تک جاپہنچی لیکن پوجا کی طرف سے بھی انکار کردیا گیا ۔ آخر کار عامر خان نے پروڈیوسر کو مشورہ دیا کہ کسی ایسی ہیروئن کو کاسٹ کیا جائے جس کے ساتھ میں نے پہلے فلم نہ کی ہوتو اس طرح یہ فلم کرشمہ کپور کی جھولی میں جاگری ۔ اس فلم کے ہٹ ہونے کے بعد کرشمہ کپور کے لئے بالی وڈ میں فلموں کی لائن لگ گئی ۔اس فلم میں کرشمہ کا سٹائل اس دور کے لڑکیوں کے درمیان فیشن اسٹیٹمنٹ بن گئی تھی ۔

واضح رہے کہ عامر خان اور کرشمہ کپور کے کسنگ سین کو بالی ووڈ کا سب سے لمبا کسنگ سین مانا جاتا ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.