ڈالر کی قدر میں اضافہ، سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ

96

کراچی: روپے کے مقابلے میں ملک بھر میں مسلسل کم ہونے والی امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔

سعودی عرب کی طرف سے اربوں ڈالرز کی امداد موصول ہونے کے بعد ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے کو مل رہی تھی لیکن ایک موقع پر مارکیٹ میں امریکی کرنسی 175 روپے کی سطح سے تجاوز کر گئی تھی تاہم امداد ملنے کے بعد ایک ہفتے کے دوران قیمت 170 روپے سے نیچے آ گئی تھی تاہم گزشتہ دو کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 50 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 170.01 پیسے سے بڑھ کر 170 روپے 51 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی 40 پیسے مہنگی ہو گئی اور نئی قیمت امریکی ڈالر 170 روپے 40 پیسے پر فروخت ہو گئی۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر اتار چڑھاؤ کے بعد 180.76 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 47115.04 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.38 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔

تبصرے بند ہیں.