بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈھول پلئیر پپو سائیں انتقال کر گئے

204

لاہور: کینسر میں مبتلا بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈھول نواز پپو سائیں انتقال کر گئے۔ مہلک مرض کینسر کے باعث  ان کا جگر 85 فیصد کام کرنا چھوڑ گیا تھا۔

پپو سائیں اپنے فن کے ذریعے  دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت چہرہ سامنے لائے ۔ انہوں نے صوفیا کا پیغام  ڈھول کے ذریعےدنیا بھر میں پہنچایا۔ پپو سائیں لاہور کے  پی کے ایل آئی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

پپو سائیں کا اصل نام ذوالفقار علی تھا، ان کو ڈھول بجانے میں بے حد مہارت حاصل تھی۔ سینکڑوں کی تعداد میں ان کے شاگرد دنیا بھر میں موجود ہیں۔

پپو سائیں نے امریکہ و یورپ سمیت دنیا بھر پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ڈھول بجانے کے حوالے سے ان ممالک میی لیکچر بھی دیئے۔ ان کا نام گینز بک آف ورلڈ میی بھی شامل رہا۔

پپو سائیں گزشتہ کئی سالوں سے لاہور میں شاہ جمال دربار میں ڈھول کے ذریعے زائرین کی توجہ کا مرکز رہے، ان کی خدمات کے اعتراف میں جہاں ان کو دنیا بھر سے ایوارڈز و اعزازات سے نوازا گیا وہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پپو سائیں کو تمغہ امتیاز بھی دیا گیا جبکہ میوزک بینڈ اوورلوڈ کے ساتھ بھی منسلک رہے۔

تبصرے بند ہیں.