پاکستان کی اپوزیشن بھان متی کا کنبہ ہے: فواد چودھری

80

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ‏پاکستان کی اپوزیشن بھان متی کا کنبہ ہے ، کوئی ایک ڈویژن کی پارٹی ہے تو کوئی 3 ڈویژنزز کی ۔

 

اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن میں نہ کوئی لیڈر ہے اور نہ ان کا کوئی پروگرام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی وفاقی جماعت کے کیخلاف تحریک سوائے خبروں میں زندہ رہنے کی کوشش کے اور کچھ نہیں ۔

فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی واحد قومی سیاسی جماعت تحریک انصاف ہے جس کا ایجنڈا قومی ایجنڈا ہے ۔

 

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے اہم ترین ہنگامی اجلاس میں دسمبر میں لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے ، لانگ مارچ سے قبل چاروں صوبوں میں مہنگائی کیخلاف مہنگائی مارچ ہو نگے ۔

 

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ، اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن ، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس اور بلدیاتی الیکشن کے ممکنہ بائیکاٹ سے متعلق امور پر غور کیا گیا ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.