عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الخادمی قاتلانہ حملے میں محفوظ

101

بغداد : عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الخادمی کے گھر پر بارودی ڈرون کا حملہ ، مصطفیٰ الخادمی حملے میں محفوظ رہے ۔

 

عراقی فوج کے مطابق گرین زون میں واقع عراقی وزیر اعظم کے گھر پر ڈرون حملہ آج صبح کیا گیا ۔ حملے میں عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الخادمی کے گارڈز زخمی ہوئے ۔ اس کے علاوہ حملے میں گھر کے کچھ حصے اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ۔ کسی گروپ نے ابھی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

 

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کی عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الخادمی کے گھر پر حملے کی مذمت ، کہا عراق کے مرکز میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں ،

ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ عراق کی خود مختاری اور آزادی برقرار رکھنے کیلئے عراقی سیکیورٹی فورسز سے رابطے میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حملے کی تحقیقات کیلئے عراقی سیکیورٹی فورسز کو مدد کی پیشکش کی ہے ۔

 

سیکرٹری ایران سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل علی شامخانی کی عراقی وزیراعظم پر حملے کی مذمت ، کہا عراقی وزیراعظم پر حملے کی کوشش ایک نئی بغاوت ہے ۔ اس نئی بغاوت کی معلومات غیر ملکی تھنک ٹینکس سے ہی ملنی چاہئیں ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.