بھارتی ٹیم دل چھوٹا نہ کرے ، فائنل میں آئیں ہم نے آپ کو پھینٹی لگانی ہے ، شعیب اختر

214

لاہور: سپیڈسٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو دل چھوٹا نہیں کرنا چاہئے ، میں چاہتا ہوں کہ فائنل پاکستان اور بھارت کا ہو اور ہم بھارتی ٹیم کو پھینٹی لگائیں ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارت کو دل چھوٹا نہیں کرناچاہئے ، مانتے ہیں کہ ان کو مایوسی ہوئی ہے لیکن ابھی ٹورنامنٹ باقی ہے ۔ افغانستان کے خلاف فتح کے بعد ان کے لئے آگے آنا آسان ہوگیا ہے انہیں چاہئے کہ آئندہ کسی ایک میچ میں 250 رنز سکور کرلیں ۔

 

افغانستان کی ٹیم کے خلاف بھارتی ٹیم کی کامیابی کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ  بھارت نے افغانستان کے خلاف جیسا رویہ  ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں دکھایا اسے یہ شروع سے دکھانا چاہیے تھا مگر پتہ نہیں کیوں اس سے قبل  بھارتی ٹیم مری ہوئی تھی، پاکستان کے خلاف جو یہ کھیلے اور پاکستان نے ان پر حملہ کیا اس کے بعد یہ  ٹیم بکھر کر  ہی رہ گئی ہے ۔

 

شعیب اختر نے بھارت کے سیمی فائنل میں کوالیفائی  کرنے کی خواہش  پر گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہم تو ابھی آپ سے ملنا چاہ رہے ہیں کیوں کہ ہم نے آپ کو فائنل میں پھینٹی لگانی ہے، ہم تو اس لیے  دعائیں کررہے ہیں کہ بھارت کوالیفائی کرے، ہم تو بحیثیت پاکستانی چاہ رہے ہیں آپ آئیں ہمارے ساتھ کھیلیں اورآپ کو ایک موقع دیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.