آصف علی کی کارکردگی رنگ لے آئی، آئی سی سی نے بڑا اعلان کر دیا

274

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر کے مہینے میں پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے جن میں پاکستان کے جارح مزاج بلے باز آصف علی بھی شامل ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن، پاکستان کے جارح مزاج بلے باز آصف علی اور نمیبیا کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے کو پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کلیئے نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے پوری دنیا میں اپنی پہچان بنائی ہے۔ 
انہوں نے پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے اہم میچ میں مشکل وقت میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے قومی ٹیم کو کامیابی دلائی اور پھر افغانستان کے خلاف 19 ویں اوور میں 4 چھکے لگا کر جیت دلائی۔ 

تبصرے بند ہیں.