کابل: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 مرحلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے بھی بھارتی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاو¿نٹ کی جانب سے بھارت سے شکست کے بعد سامنے آنے والے بیان میں بھارت کی شاندار جیت پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ اب افغان کرکٹ ٹیم کی نظریں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ پر ہیں۔
@ACBofficials lost the match by 66 runs. Congratulations to @BCCI on an allround display ?
Onto the @BLACKCAPS in our next match.#AFGvIND #T20WorldCup
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) November 3, 2021
واضح رہے کہ گروپ ٹو کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 210 رنز بنائے جس کے جواب میں افغان ٹیم صرف 144 رنز ہی بنا سکی جبکہ گزشتہ روز افغانستان کی کارکردگی پر شائقین کرکٹ کی جانب سے شکوک و شبہات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
مذکورہ میچ کے دوران کچھ اس طرح کے واقعات رونما ہوئے جنہوں نے صارفین کو میچ کو فکس قرار دینے پر مجبور کردیا اور اس حوالے سے ٹرینڈز بھی ٹاپ پر ہیں جبکہ دلچسپ اور حقیقت سے قریب تر دلائل پیش کئے جانے کیساتھ ساتھ طنز و مزاح سے بھرپور میمز بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
تبصرے بند ہیں.