ویسٹ انڈیز کے خلاف مایوس کن کارکردگی، محسن نقوی نے ویمن سلیکشن کمیٹی تحلیل کردی

77

 

لاہور : ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف مایوس کن کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  نے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا ہے۔

 

محسن نقوی نے 7رکنی نئی سلیکشن کمیٹی بھی تشکیل دے دی ۔سابق کرکٹرز عبدالرزاق ،اسد شفیق ، سابق وویمن کرکٹرز اسماویہ اقبال، مارینہ اقبال نئی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہیں۔

 

عبوری ہیڈ کوچ ویمن کرکٹ محتشم رشید، ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور سابق کرکٹر بتول فاطمہ بھی سلیکشن کمیٹی کی رکن مقرر کی گئی ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کو فوری ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کردی ۔

تبصرے بند ہیں.