انگلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو ٹی ٹوینٹی میں 53 رنز سے شکست دیدی

49

برمنگھم:انگلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو ٹی ٹوینٹی میں 53 رنز سے شکست دیدی۔انگلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو3 میچز پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی کامیابی حاصل کرلی۔

سیریز کے پہلے ٹی ٹوینٹی میں میزبان انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹ پر 163 رنز بنائے۔ کپتان ہیتھر نائٹ نے 49 اور ایمی جونز نے 37 رنز بنائے جبکہ ڈینیئل گبسن 41 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں ۔پاکستان ویمنز کی جانب سے وحیدہ اختر اور سعدیہ اقبال نے 2،2  وکٹیں حاصل کیں۔

164 رنز کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 19 ویں اوور میں 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔صدف شمس 35 رنزبناکر نمایاں رہیں۔انگلینڈ کی جانب سے سارہ گلن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

تبصرے بند ہیں.