پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 74 ہزار کی سطح کے قریب

95

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی  ہے۔  انڈیکس 74 ہزار کی سطح  کے قریب پہنچ گیا ہے۔

 

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 679 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 73 ہزار 765 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

 

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کم ہونے کے بعد 278 روپے 10 پیسے ہو گئی ۔ گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری دن ڈالر کا ریٹ 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

تبصرے بند ہیں.