چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ڈبلن میں ٹیم سے ملاقات ،حکمت عملی پر مشاورت : محنت ، جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ کھیلنے کی تلقین

64

ڈبلن: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے  ڈبلن میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کی۔  یہ ملاقات دو گھنٹے جاری رہی۔  اس میں حکمت عملی پر  مشاورت ہوئی۔

چیئرمین پی سی بی نے  کھلاڑیوں  کی حوصلہ افزائی کی ۔چیئرمین پی سی بی نے محنت ، جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ کھیلنے کی تلقین کی۔  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ  ٹی ٹوینٹی کرکٹ مختلف اور جارحانہ  اپروچ کی حامل ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ کمرے میں حکمت عملی ترتیب دی جاسکتی ہے لیکن اصل امتحان میدان میں ہوتا ہے۔

بلاشبہ تمام کھلاڑی باصلاحیت، پروفیشنل اور بہترین ہیں۔ فتح کے لیے ٹیم ورک بنیادی چیز ہے۔ قومی ٹیم کا بائولنگ اٹیک شاندار ہے۔  کھلاڑی پاکستان کے لیے امید ہیں، قوم کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.