پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی آج ہوگا

91

ڈبلن : پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی آج ہوگا ۔دونوں ٹیمیں ڈبلن سٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

میچ سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی بھی پیشگوئی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ تین ٹی20 میچ پر مشتمل سیریز میں آئرلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے

سیریز کے پہلے میچ میں ویزہ تاخیر ہونے کے سبب فاسٹ بائولر محمد عامر پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بن سکے تھے انکی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے جبکہ مزید دو تبدیلیاں بھی متوقع ہیں، سلمان آغا کو اعظم خان جبکہ ابرار احمد کو بھی موقع دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.