خیبرپختونخوا میں ہیٹ سٹروک کا خدشہ، ہسپتالوں میں خصوصی اقدامات کی ہدایت

34

پشاور:خیبرپختونخوا میں ہیٹ سٹروک کے خدشے کے پیش نظر  ہسپتالوں میں خصوصی  اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت میں اضافے کا خدشہ ہے۔  محکمہ صحت کی جانب سے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔ ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے ہسپتالوں میں کول سپیسز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر صحت  نے ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک ٹریٹمنٹ یونٹ قائم کرنے سمیت دیگر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔مراسلہ کے مطابق ہیٹ سٹروک ٹریٹمنٹ یونٹس کا فوری قیام یقینی بنایا جائے، ڈی ایچ اوز کو فوکل پرسنز تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.