اسلام آباد : آٹھ اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک بھر میں مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ایک نئے ضلع اور پہلے سے متاثرہ آٹھ اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق دادو، حیدر آباد، کراچی ویسٹ، کراچی ساوتھ، کراچی سینٹرل، کوئٹہ، لورالئی، راولپنڈی اور اسلام آباد سے لیے گئے سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس ملا ہے ۔این آئی ایچ کے مطابق پاکستان پولیو پروگرام رواں سال چھ انسداد پولیو مہمات کا انعقاد کر چکا ہے۔
ان میں دو ملک گیر مہمات شامل ہیں، جنوری اور فروری میں پانچ سال سے کم عمر کے 40 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔این آئی ایچ کے مطابق پولیو وائرس اس سال ملک کے 52 اضلاع میں پایا جا چکا ہے۔
تبصرے بند ہیں.