اسلام آباد ہائیکورٹ، شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور، پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیا

12

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی  قصور میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے  اور پنجاب پولیس کو شیر افضل مروت کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کی۔

 

عدالت نے شیر افضل مروت کی 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کی  ہے اور انہیں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔

 

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ شیر افضل مروت صاحب کوئی علاقہ چھوڑا ہے جہاں آپ پر پرچہ نہیں ہوا۔

 

شیر افضل مروت  نے کہا کہ مائی لارڈ پورے ملک میں پرچے ہو رہے ہیں۔ قصور میں جلسہ کیا تھا تو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

 

بعد ازاں عدالت نے شیر افضل مروت کی دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

تبصرے بند ہیں.