او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

73

لاہور:او جی ڈی سی ایل نے تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

نئی اضافی پیداوارسے تیل کی مجموعی پیداواربڑھ کر 1870بیرل یومیہ جب کہ گیس کی مجموعی پیداواربڑھ کر 70لاکھ کیوبک فٹ یومیہ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ضلع کرک نشپا کنواں نمبر 10سے گیس اور خام تیل کے ذخائر میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نئی اضافی پیداوارسے تیل کی مجموعی پیداواربڑھ کر 1870بیرل یومیہ تک پہنچ گئی۔پیش رفت کے بعد نئی اضافی پیداوارسے گیس کی مجموعی پیداواربڑھ کر 70لاکھ کیوبک فٹ یومیہ سے تجاوز کر گئی ہے۔

گیس کی پیداوارکو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔تیل وگیس کی اس اضافی پیداوار سے ملکی امپورٹ بل میں 3 کروڑ ڈالر سالانہ کی خاطر خواہ کمی ہو گی۔

تبصرے بند ہیں.