احسن اقبال کا قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

91

اسلام آباد:وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیتنے والی قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5 ،5  لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مقابلہ ہوا۔

پاکستان نے  ٹائٹل اپنےنام کیا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے۔بعد ازاں احسن اقبال نے قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5،5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان والی بال فیڈریشن اور ٹیم کو سینٹرل ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر مبار کباد پیش کرتا ہوں۔

تبصرے بند ہیں.