وزیر اعظم کی صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل تلاش کرنے کی ہدایت

30

اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرصدارت صنعتی شعبےکو سہولیات کی فراہمی سے متعلق اجلاس ہوا۔

وزیر اعظم نے صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل تلاش کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھانےکے لیے صنعتوں کو کم لاگت پربجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

وزیر اعظم نے صنعتی شعبےکے لیےٹیرف ریشنلائیزیشن پرحکمت عملی فوری تیارکرنےکی بھی ہدایت کی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، صنعتوں کے فروغ اورپیداواری استعداد کو بروئے کار لانےکے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ بجلی اور گیس کی ٹیرف ریشنلائزیشن کے لیے صنعتوں سے مشاورت کی جائے۔

تبصرے بند ہیں.