5 فاسٹ باؤلرز، 4 آل راؤنڈرز، 3 وکٹ کیپرز، 2 بلے باز اور ایک سپنر،ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ فائنل

70

لاہور : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم  کے 15 ارکان کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں۔  اسکواڈ میں 5 فاسٹ باؤلرز، 4 آل راؤنڈرز، 3 وکٹ کیپرز، 2 بیٹرز اور ایک اسپنر شامل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان، صائم ایوب اور عثمان بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ حارث رؤف مکمل فٹ ہیں اور وہ بھی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، عثمان خان، اعظم خان، عماد وسیم، شاداب خان، صائم ایوب اور افتخار احمد بھی اسکواڈ میں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، عباس آفریدی بھی پاکستانی اسکواڈ میں ہوں گے جبکہ 3 ٹریول ریزروز میں سلمان علی آغا، حسن علی اور عرفان نیازی ہوں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں یکم سے 29 جون تک کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم انگلینڈ سے ہی امریکا کے لیے روانہ ہوجائے گی۔ 

 
 

تبصرے بند ہیں.