بھارتی ٹیم افغانستان سے بھی ہار جائے گی مگر کیوں؟ شعیب اختر نے پیش گوئی کر دی

201

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارتی ٹیم افغانستان کے خلاف میچ میں بھی فتح حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو گی۔ 
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ افغانستان کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم ٹاس ہار گئی تو میچ بھی ہار جائے گی اور یوں اسے ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر افسوس اور حیرت کا اظہار کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا تو یہ ٹورنامنٹ پھیکا پڑ جائے گا۔
یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کی کرکٹ ٹیم اب تک کسی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے، بھارت پہلے پاکستان سے 10 وکٹوں سے ہارا اور پھر نیوزی لینڈ نے 8 وکٹوں سے شکست دی۔

تبصرے بند ہیں.