پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

146

 

اسلام آباد : عوام کیلئے بڑی خوشخبری  ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی  ہے۔ آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

 

نیو نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے کو مد نظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔ اوگرا اور وزارتِ خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز مسترد کر دی ہیں ۔

 

اوگرا نے عالمی منڈی میں پیٹرلیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر یکم نومبر سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 11.53 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 8.49 روپے، مٹی کا تیل 6.29 روپے اور لائٹ ڈیزل 5.72 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔

 

وزیرِ اعظم نے تجویز کردہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے سے روک دیا.حکومت عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کی بجائے عوام کے ریلیف کو ترجیح دے رہی ہے۔

 

اوگرا کی جانب سے تجویز کردہ حالیہ اضافے کی مد میں عوام پر پڑنے والے بوجھ کو حکومت خود برداشت کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.