بھارت کے خلاف فتح کا بڑی دیر سے انتظار تھا ، مہوش حیات

118

کراچی : معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے بہت انتظار کروایا لیکن بھارت کے خلاف فتح نے سب کچھ بھلا دیا ۔ 

اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے تاریخی فتح دلائی ہے  وہ پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت کا طویل عرصے سے انتظار کر رہی تھیں ۔ 

اپنے ٹویٹ پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ ” شاباش گرین شرٹس ” ہم نے اس فتح کا مزہ چھکنے کے لئے طویل انتظار کیا ہے ۔ 

مہوش حیات نے کہا کہ ’ آج ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار اور ناقابلِ تعریف پرفارمنس دیکھ کر بہت فخر محسوس ہوا ہے آج میں نے جو دیکھا وہ واقعی عالمی معیار کا تھا ۔ 

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس نے ٹورنا منٹ کا زبردست آغاز کیا ہے انشاء اللہ آپ ٹرافی بھی گھر لے کر آئیں گے  ۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں تاریخ بدلتے ہوئے دس وکٹوں سے عبرتنا ک شکست دے کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا تھا ۔ 

بھارت نے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پاکستان کو فتح کے لئے 152 کا ٹارگٹ دیا تھا جس کو قومی ٹیم نے 18 ویں اوور میں پورا کرلیا ۔ 

 

 

تبصرے بند ہیں.