سرینگر: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر مقبوضہ کشمیر میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور ”پاکستان زندہ باد”کے فلک شگاف عرے لگاتے رہے۔ اس موقع پر آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
کشمیریوں نے ”تیری جان میری جان پاکستان پاکستان” اور ”جیوے جیوے پاکستان” کے نعرے بھی لگائے۔ انڈیا کی تاریخی شکست پر کشمیری ڈھول کے تھاپ پر رقص بھی کرتے رہے۔
Teri Jaan Meri Jaan, Pakistan, Pakistan!
Celebrations at both sides of the Line of Control are a statement in themself. #Kashmir #PakvsIndia #MaukaMauka pic.twitter.com/QghMK0xC8O
— Asfandyar Bhittani (@BhittaniKhannnn) October 24, 2021
یہ بات ذہن میں رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو بھارتی فوج نے محصور کیا ہوا ہے لیکن پاکستان کی فتح پر ان کا جوش وخروش اس بات کی زندہ مثال ہے کہ ان کے دل پاکستان کیساتھ دھڑکتے ہیں۔
خیال رہے کہ انڈین ٹیم کو گزشتہ روز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی جس سے دنیا بھر کے شائقین جوش میں مبتلا ہیں۔
دوسری جانب بابر اعظم کے کشمیری مداح کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو میچ کے دوران پاکستانی کپتان کو کھیلتے دیکھ کر ٹی وی سکرین کو بار بار چوم رہا ہے۔
Kashmiri Sisters on the other side of the border chanting Jeevey Jeevey Pakistan… Celebrating Victory pic.twitter.com/8pJlmiVkEL
— MNA (@Engr_Naveed111) October 24, 2021
گزشتہ روز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے انڈیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دبئی کے کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے تھے۔
اس ہدف کے جواب میں پاکستانی اوپنرز کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے 152 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان پر اٹھارویں اوور میں باآسانی حاصل کر لیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.