دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق رمیز راجہ ٹریننگ سیشن سے قبل کھلاڑیوں سے آن لائن خطاب کریں گے جس میں وہ بھارت کے خلاف میچ اور میگا ایونٹس میں اپنے تجربات کے بارے میں کھلاڑیوں کو بتائیں گے جبکہ میٹنگ میں ٹی 20 ورلڈ کپ اور بھارت کے خلاف میچ کیلئے حکمت عملی پر بات ہوگی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کا آغاز 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں ہو چکا ہے جس میں پاکستانی ٹیم اپنے سفر کا آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔
تبصرے بند ہیں.