مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے بغیر نماز جمعہ ادا کر دی گئی

122

ریاض: مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ڈیڑھ سال بعد سماجی فاصلے کے بغیر اور معمول کے مطابق نماز جمعہ ادا کر دی گئی ۔

اس موقع پر حرمین شریفین انتظامیہ نے سماجی فاصلے کے لیے لگائی گئی علامتیں اور خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے گرد لگائے گئے بیریئر بھی ہٹا دیے ۔ سعودی عرب میں کورونا کی وبا قابو میں آنے کے بعد حرمین شریفین انتظامیہ نے دونوں مساجد میں مکمل گنجائش کے ساتھ نماز جمعہ کی اجازت دی ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق ، سعودی عرب میں عوامی مقامات پر ماسک لگانے کی پابندی ختم اور ویکسینیشن مکمل کرانے والے افراد کو حرمین شریفین میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حرم شریف کی مکمل گنجائش کو بحال کرکے عمرہ کی سعادت کی اجازت دی گئی تھی ۔ سعودی حکومت کے مطابق کورونا کی دونوں خوراکیں لگوانے والے افراد کو ہی عمرہ کی اجازت ہے ۔

تبصرے بند ہیں.